آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

قرضوں کی ادائیگی‘ حکومت 200ارب روپے کے سکوک2 بونڈز جاری کریگی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت 200 ارب روپے کے سکوک۔2 بونڈز جاری کرے گی۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی بینکوں کی مسابقتی بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم، تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ تفصیلات کے مطابق، پاور ڈویژن بینکوں کے کنسورثیم سے مسابقتی شرح سود کے حصول کے بعد سکوک۔ 2 کے اجراء کی تیاریاں کر رہا ہے تاکہ 200ارب روپے جمع کیے جاسکیں اور وہ جلد ہی اس ضمن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو سمری جمع کرائے گا۔ مقامی بینکوں کے کنسورثیم قرضوں کے لیے ڈسکوز اور جینکوز کے اثاثے گروی رکھیں گے۔ جب کہ ٹیرف میں سرچارج کے اطلاق کے ذریعے برقی صارفین کو نئی مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزارت خزانہ قرضوں کی واپسی ، منافع اور سود کے لیے حکومت کو ضمانت دے گا۔ یہ سہولت 200 ارب روپے تک کی ہوگی جس کا انتظام مقامی بینکوں کا کنسورثیم کرے گا۔ پاور ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ سکوک۔1 کے ذریعے حاصل کیے گئے 200 ارب روپے کے مقابلے میں ہم مسابقتی شرح سود حاصل کرچکے ہیں۔ اب ہمیں سکوک۔ 2 کے ذریعے حاصل ہونے والے 200 ارب روپے کے لیے کم شرح سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ تاہم، یہ فرق زیادہ بڑا نہیں ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 200 ارب روپے کے قرضوں

اور شرح سود کے حوالے سے متعدد مقامی بینکوں کی مسابقتی بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا کیوں کہ مسابقتی بولیوں کے لیے رازداری ضروری ہے۔ 200 ارب روپے کے لیے سکوک۔ 2 کی تجویز کمیٹی نے دی تھی۔ جب کہ وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری نے اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں حکومت پاکستان نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی بینکوں کے کنسورثیم سے نئے قرضے پاکستان انرجی سکوک۔ 2 کے اجراء کے ذریعے حاصل کیے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید