• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، جازان کے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آگ

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کے علاقے جازان ریجن کے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث قریبی آبادیوں میں خوف وہراس پھیل گیا، حکام کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔ سعودی فوٹو گرافر حسن الحریصی نے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آتشزدگی کی ویڈیو ٹوئٹر پہ شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سنگلاخ پہاڑوں پر آگ بجھانا ممکن نہیں۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے جگہ کا معائنہ کر رکھا ہے مگر وہاں پیدل جانے کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقامی آبادی میں خوف پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ یہ آگ آبادی سے بہت دور ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’معاملات کا ہر وقت جائزہ لینے اور بر وقت مداخلت کے لیے ٹیم مقرر کی گئی ہے۔ کمشنری کے علاوہ محکمہ شہری دفاع کو ہر وقت رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔

تازہ ترین