• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ سے محاذ آرائی کے ذریعے نیا محاذ کھول دیا گیا، عالم زیب

پشاور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بابائے وکلاء عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے حکمرانوں کی طرف سے عدلیہ سے محاذ آرائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں نے سیاستدانوں سے محاذ آرائی کے بعد عدلیہ سے بھی محاذ آرائی شروع کر کے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے جس کے نتائج خطر ناک ہو سکتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ لائرز فورم کے عہدیداروں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اقتدار میں آنے کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اب بھی کنٹینر سیاست کرتے ہوئے ہر ایک سے محاذ آرائی پر تلے ہوئے ہیں۔ عمران نیازی کی کابینہ میں شامل پرویز مشرف کے چہتے حکمرانوں کو ایسے مشورے دے رہے ہیں جس سے محاذ آرائی کو فروغ مل رہا ہے عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اگر نااہل حکمرانوں کا راستہ نہ روکا گیا تو ملک تباہ ہو جائے گا نااہل حکمرانوں کی طرف سے اپوزیشن سے محاذ آرائی کی گئی اپنے ہی اتحادیوں سے محاذ آرائی کی گئی ڈاکٹروں اور وکلاء سے بھی محاذ آرائی کی گئی جبکہ عدلیہ کو بھی نہیں بخشا گیا۔
تازہ ترین