• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں،فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت سے متعلق سوال اٹھایا ہے کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے و الے میڈیکل ٹیسٹ پاکستان کےٹیسٹ سے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہئے۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹرصاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے۔

تازہ ترین