• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رسول لودھی، زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی


پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول نے 1986 میں جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

تازہ ترین