انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل وان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا شدت سے انتظار ہے۔
بھارت کے دورے کے دوران امریکی صدر کو معروف شخصیات کا نام غلط لینے پر ٹرول کیا جارہا تھا، ایسے میں مائیکل وان نے بھی اس معصوم سی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں دورہ پاکستان کے دوران ٹرمپ ’فخر زمان‘ کا نام کیسے تلفظ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، گزشتہ روز ٹرمپ احمد آباد میں اپنی تقریر کے دوران بھارتی ریاست کے صدر مقام احمد آباد کو اماں باد، سچن ٹنڈولکر کو سوچن اور ویرات کوہلی کو ویروٹ کھولی کہتے رہے۔