کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں یکم مارچ کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا یہ جلسہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یکم مارچ کے جلسے کو کامیاب کروانے کے لیے کارکنان تیاری تیز کر دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے آفس کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ساوتھ شیراز وحید اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کسی زبان کی بنیادی پر سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی تمام اکائیوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے سیاست کر رہےہیں، انہوں نے کہا کہ آج پی ایس پی تیزی سے پھیل رہی ہے اور لوگ جوق در جوق پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔