آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

محکمہ کالج ایجوکیشن میں وزیر تعلیم کی اجازت کے بغیر تبادلے نہیں ہوسکیں گے

کراچی(استاف رپورٹر) محکمہ کالج ایجوکیشن میں وزیر تعلیم سعید غنی کی منطوری کے بغیر تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس حوالے سے جاری کردہ نوٹفیکشن میں کیا گیا ہے کہ تبادے اور تقرریاں صرف وزیر تعلیم کی اجازت سے ہوں گے، دریں اثنا محکمہ کالج ایجوکیشن نے ڈی جی کالجز، ریجنل ڈائریکٹرز ملحقہ کالجز کے افسران اور عملے پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سندھ سکریٹریٹ جانے پر پابندی لگادی ہے، سکریٹری کالج ایجوکیشن رفیق برڑو کے جاری کردہ نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے بغیر اجازت سندھ سکریٹریٹ جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران بغیر اجازت کہیں نہ جائیں اور اپنا دفتر خالی نہ چھوڑیں، خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید