• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، مشال قتل کیس،ملزموں کی اپیلوں کی سماعت شروع

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال قتل کیس میں ملزموں کی اپیلوں کی سماعت شروع کردی ہے سزاپانے والے ملزموں نے سزاں کو کالعدم قرار دینے جبکہ بری ہونے والے ملزموں کی بریت کے خلاف مدعی کی جانب سے اپیلیں دائرکی گئی ہیںاس موقع پر عبداللطیف آفریدی ،بیرسٹرعامر ، شبیرحسین گگیانی ،امجدنور اور دیگروکلاپیش ہوئے تاہم عدالت میں زیرسماعت دیگرمقدمات کے باعث اپیلوں کی سماعت اگلی پیشی تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین