• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی،جامہ تلاشی کی کوشش، اپوزیشن اراکین سیکورٹی عملے سے الجھ پڑے

خیبرپختونخوا اسمبلی،جامہ تلاشی کی کوشش


پشاور(اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی میں جامہ تلاشی کی کوشش کے دوران اپوزیشن اراکین سکیورٹی عملے سے الجھ پڑے۔منگل کے روز جب صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایوان میں داخل ہورہے تھے تو داخلی گیٹ پر مامور سکیورٹی عملے نے اسپیکرکی ہدایت پر ایم پی ایز سے تلاشی لی جس پر خواتین اراکین سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑیں، بعدازاں انہیں بغیرتلاشی کے جانے دیاگیا جس کے باعث اپوزیشن اراکین اپنے ساتھ سیٹی اورپتھر لے کر ایوان داخل ہوئے۔

تازہ ترین