• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ضمانت ختم ہونے پر بھی پاکستان واپس نہیں آئینگے، تجزیہ کار

نواز شریف ضمانت ختم ہونے پر بھی پاکستان واپس نہیں آئینگے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوگی۔

راجہ بشارت، کیا ضمانت ختم ہونے کی صورت میں قائد ن لیگ پاکستان واپس آئیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف ضمانت ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے ایک اور سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات کے باوجود پاک بھارت مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، پاکستان سے متعلق امریکی صد ر کا بیان سیاسی تھا۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ مجھے یہ نہیں پتا کہ قائد ن لیگ پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں مگر یہ ضرور پتا ہے کہ جس ملک میں عام شہری کو سرکاری اسپتالوں میں دوائی، بیڈ اور ڈاکٹر کیلئے ترسنا پڑتا ہے۔

جس ملک میں دس ہزار بیمار قیدیوں کا کوئی پرسان حال نہیں، اس ملک میں سزایافتہ نواز شریف کے نو میڈیکل بورڈز بنے۔

تازہ ترین