کراچی میں گلشن حدید کے قریب نیشنل ہائی وے پر الٹنے والا پیٹرول سے بھرا ٹینکر سڑک سے ہٹا کر متاثرہ ٹریک پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے پر پیٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر الٹنے کے بعد نیشنل ہائی کا برساتی نالہ پٹرول سے بھر گیا تھا ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز، ریسکیو اور فائر بریگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئے جس کے بعد پولیس نے گلشن حدید سے گھگھر پھاٹک جانیوالی سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی تھی ۔
ٹینکر کے مالک کے مطابق آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل جبکہ 15 ہزار لیٹر پٹرول تھا ۔
حادثے کے 3گھنٹے بعد پولیس کی ہیوی مشینری پہنچی،جس کے کچھ گھنٹے بعد آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹایا دیاگیااور نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔