• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمپ کے کشمیر بیان پر حکومت کا پرُجوش ہوناسمجھ سے بالاتر ہے‘

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بھارت میں کشمیر سے متعلق بیان پر حکومت کاپرُجوش ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا کشمیر میں ثالث کا کردار بھارت کے حق میں ہو گا، ٹرمپ بھارت کو خطے میں چوکیدار کا کردار دینا چاہتا ہے جو پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن اور نسل کشی پر کوئی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹرمپ کا بطور ثالث کردار چاہتے ہیں وہ تاریخ بھول رہے ہیں، ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا،ٹرمپ نے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی قبضہ جائز قرار دیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسرائیل ،فلسطین تنازع کے حل کا منصوبہ اسرائیل کے حق میں ہے، یہ منصوبہ فلسطینی عوام کو ان کے حق سے محروم کرتا ہے۔

تازہ ترین