سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مر تضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کو رونا وائرس سے متاثرہ شخص کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے ساتھ جہاز میں سفر کرنے والے دیگر افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایئرپورٹ صوبائی حکومت کے نہیں، وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں، ائیرپورٹ پر فوری طور پر سرویلنس بڑھانے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کو شاید ایئرپورٹ پر اسکین نہیں گیا گیا، اب ایران سے فلائٹس روکنا بھی ضروری قدم ہوگا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔
مر تضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق کٹس موجود ہیں جو اسپتال میں فراہم کردی گئیں ہیں۔