آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسلح گروہ سے بچنے کیلئے ایک شخص نےپہلی منزل سے چھلانگ لگا دی

لندن ( جنگ نیوز) نیوری لینڈ میں گزشتہ شب مسلح گروہ سے بچنے کیلئے ایک شخص نے گھر کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹالبوٹ سٹریٹ میں تین مسلح افراد مقامی وقت 21.00 بجے جی ایم ٹی پر ایک پراپرٹی میں زبردستی گھس گئے اور انہوں نے رہنےوالوں سے پیسے کا مطالبہ کیا اور پھر گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ وہاں موجود ایک شخص ان سے بچنے کیلئے اوپری سیڑھیوں کی جانب بھاگا ۔ جب مسلح گینگ کے افراد اس کے تعاقب میں آئے تو اس نے پہلی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں اس کا ٹخنہ زخمی ہو گیا ۔ گھر میں موجود عورت بھی مدد، مدد پکارتے ہوئے باہر گلی میں آگئی۔ پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈیٹ سارجنٹ جانسٹن نے کہا کہ یہ واقعہ ان دونوں مکینوں کیلئے کیلئے خوفناک آزمائش رہا ہوگا۔

یورپ سے سے مزید