• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش پولیس پر گولیاں چلانے کے بعدتین افراد گرفتار

لندن ( جنگ نیوز) ناردن آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈونیگل میں آئرش پولیس (گاردا) پر گولیاں چلائے جانے کے بعدتین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ضبط کر لیا گیا ۔ ہفتے کو علی الصباح ، مل روڈ گلینٹس میں پولیس حکام کو طلب کیا گیا جب ایک شخص کی طرف سے رائفل سے گولیاں چلانے کی اطلاع موصول ہوئی۔متعدد یونٹس موقع پر پہنچ گئے جہاں ان کا فائرنگ کرنے والے سے مختصر مقابلہ ہوا ۔ پولیس پر ملزم کے گولیاں چلانے سے ایک گشتی کار کو نقصان پہنچا۔آرمڈ پولیس نے 20 سال سے زائد عمر کے شخص کو گرفتار کر لیا جہاں سے اسے بلشنن گاردا سٹیشن لے جایا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک رائفل ، شکار کا چاقو متعدد راؤنڈ اور گولہ بارود برامد کر لیا ۔ گلنٹیس کے مین سٹریٹ میں ایک آپریشن کے دوران مکان کی تلاشی لی گئی جہاں دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا یہاں سے 20 اور 40 سال سے زائد عمر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ اس کاروروائی میں پولیس کی جانب سے کوئی گولی چلائی نہیں گئی ۔
تازہ ترین