• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے دو ملزموں کو قید، جرمانہ، چار بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے پانچ مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے دو مقدمات کے ملزمان کو سزا تین مقدمات کے ملزم بری کر دیئے۔ عدالت نے چار کلو چرس برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزم عبداللہ طارق کو ساڑھے چھ سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ، 1016گرام آئس ملنے پر گرفتار ملزم نعیم اختر کو بائیس ماہ قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ بارہ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزمان اعجاز عالم اور عبدالولی خان، بارہ کلو افیون ساڑھے چھ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار گلاب خان اور ساڑھے بائیس کلو چرس برآمد ہونے پر حراست میں لئے گئے ملزم نیک من علی کو نامکمل اور ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا گیا، اس ملزم کی طرف سے شان زیب ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔
تازہ ترین