• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا نے رولز کی خلاف ورزی پربلوچستان کے دوکیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کردئیے

کوئٹہ (پ ر) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کا 41 واں اجلاس سردار عبدالجلیل چیئرپرسن کونسل آف کمپلینٹس بلوچستان کی صدارت میں ریجنل آفس کوئٹہ میں ہوا جس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ پیمرا رولز کے بر خلاف کیبل آپریٹرز کام کر رہے ہیں جس کے تناظر میں کونسل نے بلوچستان کے دو کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کردئیے اجلاس میں ایف ایم ریڈیو کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے اور کونسل نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنی شکایات کونسل آف کمپنلٹس کو ارسال کریں تاکہ کونسل شکایات پر بہتر انداز میں رہنمائی کرسکے اجلاس میں ارکان ہمایوں بارگزئی، ریحانہ خلجی اور کامران زیب (ڈپٹی جنرل منیجرسیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔
تازہ ترین