• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروپ انشورنس کی رقم ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست‘ہائیکورٹ کا ایک ماہ میں معاملہ نمٹانے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چھ سابق پولیس انسپکٹرز کو گروپ انشورنس کی رقم ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اس معاملے کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر کریں۔ فاضل عدالت میں سابق انسپکٹرز چوہدری عباس گل ،چوہدری محمد اکرم کمبوہ، چوہدری محمد اکرم چٹھہ ، مشتاق احمد، مرزا سلیم بیگ اور چوہدری غفران نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ رولز کے مطابق وہ ریٹائرمنٹ کے وقت گروپ انشورنس حاصل کرنے کے حق دار ہیں لیکن انہیں ادائیگی نہ کرکے زیادتی کی گئی۔
تازہ ترین