امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کی کمپنی میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور کو کمپنی سے ایک دن پہلے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش بھی کررہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور اسکولز بھی بند کرا دیے گئے۔ کمپنی کے ملازمین کو موبائل فون پر فائرنگ سے متعلق پیغامات بھی بھیجے گئے تھے۔