• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی


لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ٹرین چونیاں کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق واں آدھن ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے بھرا ٹرک ٹرین سے ٹکرا گیا جس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پھاٹک کھلا رہ جانے کی وجہ سے ٹرک ریلوےلائن کراس کرتے ہوئےٹرین کی زدمیں آیا۔

اس موقع پر ٹرک ڈرائیور اور کلینر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیورکی لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔


تازہ ترین