• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا کی سالگرہ پر مانی کی طرف سے گجروں کا تحفہ


معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مانی کی طرف سے ملنے والے تحفے کو سب سے بہترین تحفہ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ منائی جس کی تصاویر اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

  تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں گلاب اور چنبیلی کے پھولوں کے گجرے پہنے ہوئے ہیں۔


اداکارہ نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں مانی سے اپنی محبت کا اِظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مانی اِن گجروں کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے لیے اِس سے بہترین تحفہ تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا ۔‘



ایک اور پوسٹ میں اُنہوں نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سالگرہ کو اتنا خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ آپ میری زندگی کا حصہ ہیں۔‘

تازہ ترین