• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور ٹیچر کی بحالی، سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر معذور ٹیچر کی بحالی کا سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ٹیچنگ کیلئے پروفیشنل ڈپلومہ یا ڈگری ہونا ضروری ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں معذور ٹیچر کی بحالی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرسماعت کی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ نے معلم ندیم اخترسے تمام تنخواہوں کی ریکوری کی سفارش کی تھی ،پنجاب حکومت کی اپیل میں کہا گیا کہ معذورمعلم نے 2004 ءمیں تعیناتی کے وقت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا جعلی ڈپلومہ فراہم کیا۔

ایجوکیشن آفیسر کے مطابق 2010 ءمیں ریگولرائزیشن کے دوران ڈپلومے کی تصدیق میں جعلسازی پکڑی گئی، جس پر اسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا، تاہم پنجاب سروس ٹریبونل نے ملازمت پر بحال کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اگر معلم معذور ہے تو اسے جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تازہ ترین