• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ میں اپوزیشن متحد ہوجائے گی، رانا نثاء اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اپوزیشن متحد اور متفق ہو جائےگی، ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت نہیں کرے گی، اس حکومت کا حصہ بھی نہیں بنے گی، موجودہ حکومت معیشت کیلئے کورونا وائرس ثابت ہوئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں رانا ثناء اللّٰہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ معیشت ڈوب چکی ہے، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے اداروں کا استعمال کیا جارہا ہے، سیاسی رواداری کا کلچر ملیا ملیٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کا فیصلہ لندن میں ڈاکٹر کریں گے، پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عمیر بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ رانا ثناء اللّٰہ کی جرات سے متاثر ہوکر (ن) لیگ میں شامل ہوئےہیں۔

تازہ ترین