• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ داغدار ہوچکا، فردوس عاشق

بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ داغدار ہوچکا، فردوس عاشق 


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کا نام نہاد سیکولراور جمہوریت پسند چہرہ داغدار ہو چکا،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ مودی کا بھارت فاشزم کو جنم دے رہا ہے،ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ بھارت نئی تقسیم کی جانب جائے گا،ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسماء نسیم نے کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔پروگرام میں سعید غنی، عظمیٰ بخاری و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ 27فروری 2019پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن، شجاعت اور مہارت جبکہ بھارتی فضائیہ کیلئے تاریک اور ندامت کی علامت بن چکا ، اسی دن کی مناسبت سے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد نعمت اللہ اورونگ کمانڈر جواد خورشید بنے جیو پاکستان کے مہمان ، ونگ کمانڈر جواد خورشیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ رب نے ہمیں اتنی ہمت حوصلہ عطا کیا کہ ہم دشمن کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئے ،پاک فوج کے جوان 24/7ہر لمحہ چوکنا وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں،27فروری 2019پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن، شجاعت اور مہارت جبکہ بھارتی فضائیہ کیلئے تاریک اور ندامت کی علامت بن چکا ، اسی دن کی مناسبت سے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد نعمت اللہ اورونگ کمانڈر جواد خورشید بنے جیو پاکستان کے مہمان ، ونگ کمانڈر جواد خورشیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ رب نے ہمیں اتنی ہمت حوصلہ عطا کیا کہ ہم دشمن کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین