لاہور ( خبرنگار خصوصی ) وکلاء ریفارمز گروپ کے رہنما سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کےلئے نیب عدالت سے ملزم کے وارنٹ جاری کروائے گی جو ضابطہ فوجداری کی دفعات 87اور 88 کی کارروائی شروع ہو جائےگی جس کے مطابق اس کی پراپرٹی عدالت کے باہر کسی نمایاں جگہ پر اور نمایاں جگہ پر اسے پیش ہونے کا اشتہار لگایا جائے گا اور اگر ملزم پھر بھی حاضر نہ ہو تو اس کی جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے غیر منقولہ جائیداد کے کرایہ جات کی وصولی سرکار کر سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بینک اکائونٹس منجمد ہو سکتے ہیں ملزم کو نیب کی سفارش پربرطانیہ سے حکومت رابطہ کرکے پاکستان بھجوانے پر اصرار کر سکتی ہے ،پراسیکیوشن ملزم کی جائیداد کو مفرور ہونے کی بنیاد پر نیلام بھی کر سکتی ہے۔