• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر سیکورٹی، طلباء و طالبات کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، مرزا جان

کرک (نمائندہ جنگ ) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرزا جان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کے مقابلہ اور مداوا کیلئے یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباءو طالبات کو سائبر سیکورٹی کے بارے میں تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دشمن ممالک کی مسلط کردہ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا صحیح انداز میں مقابلہ کیا جاسکے اور نوجوان نسل کو دشمن ممالک کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے امن کے استحکام کےلئے سائبر سیکورٹی کے اقدامات کے بارے میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں فیکلٹی ممبران، طلباء، سائبر سیکورٹی کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میںسوشل میڈیا پر سائبر اسپیس کے غلط استعمال کے خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے انسدادی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ سائبر سیکورٹی امور کے ماہر اسفند اوصاف نے کہا کہ ہمارا پاک وطن ایٹمی قوت کا حامل ہے ۔

تازہ ترین