• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل بھارت کی صورت حال کا نوٹس لے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے فوری طور پر اپنی فوج بھارت بھیجے، سلامتی کونسل اس صورت حال کا نوٹس لے، کشمیر کے بعد بھارت میں شہریت بل کے بعد بھارت کا چہرہ مکمل طور پر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ عالم اسلام نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین