آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف دائر درخواست ، وفاق اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کے خلاف دائر درخواست میں وفاق ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے14 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری چوہدری شفیق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں سوشل میڈیا کے حوالے سے رولز 2020 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو کنٹرول کرکے آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا چاہتی ہے ، سوشل میڈیا رولز 2020 پر عمل درآمد کے لئے نیشنل کوآرڈی نیٹر تعینات کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا رولز 2020 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید