• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر پابندی عوام کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے ، شرکا ء

پشاور (لیڈی رپورٹر) حکومت ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی آزادی کو سلب کرنے سے باز رہے۔ سوشل میڈیا پر پابندی عوام کا گلا گھوٹنےکے مترادف ہے۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور پابندی لگانا ملکی و بین الاقوانین کی کھل کر خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے منعقد ہ سیمینار کے شرکا نے کیا جس میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبد الطیف آفریدی ایڈووکیٹ، ایچ آر سی پی کے صوبائی کوآرڈینیٹر شاہد محمود،کے ایچ یو جے کے صدر فداخٹک، جنرل سیکرٹری محمد نعیم، سینئر صحافیوں محمد ابراہیم ، ناصر حسین اور دیگر سول سائٹی نمائندے سامل تھے ۔ مقررین نے کہاکہ حکومت کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرانے کے اقدامات تشویشناک ہے جس کا تدارک کرنا ضروری ہے۔ میڈیا نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حقوق دلوانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اس پر پابندیوں سے عوام کو گونگے بہرے کر کے رکھ دیا جائے گا ۔
تازہ ترین