• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکے سے کینسر، محکمۂ داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس

گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ایک اور کراچی کا شہری وسیم مسیح سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

عدالت نے وسیم مسیح کی درخواست پر محکمۂ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے متعلقہ فریقین اور ایس ایچ او لانڈھی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار وسیم مسیح نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ منہ کے کینسر کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں جی رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیئے: گٹکا فروشوں کیخلاف سندھ حکومت قانون بنائے، ہائیکورٹ

وسیم مسیح کا اپنی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں شہر بھر میں عدالتی پابندی کے باوجود کھلے عام گٹکا فروخت ہو رہا ہے۔

درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو کینسر کے علاج اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین