آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بین کٹنگ کی اہلیہ ان کا’ لکی چارم ‘بن گئیں

آسٹریلوی آل راؤنڈراور پی ایس ایل سیزن فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ اور اُن کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اور مین آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرنے والے بین کٹنگ کا اہلیہ کو دیا گیا انٹرویو بہت مقبول ہوا۔


سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالينڈ پاکستان سپر لیگ میں ميزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران لی گئی تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہونے کے بعد ایرن نے خود بھی شیئر کی۔

معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس نے ایرن کو بین کٹنگ کا ’لکی چارم‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے انوشکا، ویرات اور ایرن، بین کٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کے اپنے اسٹیڈیم میں موجود ہوں تو آپ کو لازماً چیمپئن کی طرح کھیل پیش کرنا ہوتا ہے۔‘

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مجھے بھی کوئی ایسا شخص درکار ہے جو مجھے بالکل ایسے  ہی دیکھے جیسے بین کٹنگ ایرن کو دیکھ رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے پُرمزاح کیپشن کے ساتھ دونون کی تصویر شیئر کی جارہی ہے۔

شائقین کرکٹ ایرن ہالینڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی جیت کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد مختلف تبصروں کے ساتھ دونوں کی تصویر شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، اور وہ عورت اس کی بیوی ہے۔

بین کٹنگ کی غیر معمولی کارکرگی پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سراہ رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید