• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا جائے، شہباز شریف

کورونا سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا جائے، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا سےنمٹنے کے لیےحکومت کی کوئی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک ہے،  جبکہ تمام متعلقہ فریقین کو کورونا سے پیدا صورتحال پر اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے علاج کی ادویات اور ماسک کی کم قیمتوں پر فراہمی کا جذبہ دکھائیں، انسانی جانوں پر منافع کمانا سب سے بڑا ظلم ہے، ایسے لوگ خدا سے ڈریں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت ملک میں ماسک کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے گزرتے وقت کے نتائج خدا نہ کرے بہت بھیانک ہو سکتے ہیں، جبکہ کورونا کے معاملے میں کوئی رسک نہیں لیا جاسکتا اور اسکولوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کے لیے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین