• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثر شخص کی رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

کورونا سے متاثر شخص کی رقص کرنے کی ویڈیو وائرل


کورونا وائرس کا شکار برطانوی شہری اپنی زندہ دلی سے جان لیوا وائرس کے تمام مریضوں کے لیے حوصلے کی علامت بن گیا۔

ڈیوڈ ایبل نے ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے بار بار کہا کہ وہ اپنی بہترین زندگی گزار رہا ہے۔

ڈیوڈ ایبل نے جاپان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ایبل بحری جہاز میں 14 روز قرنطینہ میں گزارے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ رک نہ سکا اور پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیماری سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 52 ممالک میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار 105 ہوگئی ہے جبکہ 36 ہزار 525 بیمار صحتیاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے چین میں مزید 43 افراد ہلاک جبکہ اٹلی میں اموات کی تعداد 14 سے بڑھ کر 17ہو گئی، اسی طرح جنوبی کوریا میں تعداد 12 سے 13 ہو گئی۔