کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم دیگر ذمہ داران نے الفاروق گراؤنڈ ناظم آباد نمبر دو کا دورہ کیا اور انتظامات کو جائزہ لیا اس موقع پر پی ایس پی صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم اور محکوموں کی آواز ہے کیونکہ پی ایس پی مظلوم عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے ، مصطفی ٰکمال ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم مارچ کو خواتین کےجلسے میں شرکت کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کریں۔