• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں قید برطانوی خاتون کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ

لندن/تہران (این این آئی)ایران میں قید ایک ایرانی نژاد برطانوی سماجی کارکن نازنین زغاری کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی اہلیہ ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نازنین زغاری کے شوہر رچرڈ راٹ کلف نے بتایا کہ اس کی اہلیہ نے ایک انوکھے نزلہ زکام کی وجہ سے اپنے طبی معائنے کی درخواست تھی تاکہ اس بات کا پتا چلایا جاسکے کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر تو نہیں مگر ایرانی حکام نے اس کا طبی معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔غاری نے جیل سے اپنے شوہر کو ٹیلیفون پر بتایا کہ میں ٹھیک نہیں۔ میری حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اس نے مزید کہا کہ میں طویل عرصے سے زکام نما ایک عارضے کا شکار ہوں مگر یہ معمول کا نزلہ زکام نہیں۔ میرے گلے میں انفیکشن، تیزبخار اور سانس لینے میں دشواری ہے۔ نازنین نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے بہتر ہونے کے لیے دوائی لینا ہوگی۔ یہ علامات جادو کے ذریعے دور نہیں ہوسکتیں۔رائٹ کلف نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اہلیہ کا فوری طور پر کورونا وائرس کا معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو سفارتی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
تازہ ترین