• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فلم نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا

برلن (اے پی پی) معروف ایرانی ہدایتکار محمد رسولوف کی سزائے موت پر مبنی فلم نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پر 2017 میں پابندی عائد کردی گئی تھی اور وہ فلموں سے متعلق الزامات کی وجہ سے ایران سے باہر سفر کرنے سے قاصر ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد رسولوف نے بتایا کہ فلم کے ہر حصے کی کہانی میرے اپنے تجربے پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ رسولوف کی بیٹی باران نے بھی فلم میں اداکاری کی تھی۔
تازہ ترین