وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ میں تعینات نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے ملاقات کی ہے جبکہ رخصت ہونے والے آئی جی سید کلیم امام نے ویڈیو لنک پر پولیس افسران سے خطاب کیا ہے۔
نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ سندھ سے جوائننگ کی اجازت مانگی، سید مراد علی شاہ نے اجازت دے دی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میں ایک موقع پر کہا کہ سندھ میں امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت دی، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید بہتر اقدامات کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کے لیے باعث تحفظ ہو نا کہ پریشانی کا سبب بنے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
دوسری طرف ہٹائے گئے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل اعلیٰ سطح کا ویڈیو لنک خطاب کیا۔
انہوں نے اچھا کام کرنے اور ایک ٹیم بن کر ساتھ دینے پر تمام افسران واہلکاروں کا شکریہ ادا کیا، کلیم امام نے کہا کہ میں امروز چارج چھوڑ کر جارہا ہوں تاہم ڈپارٹمنٹ کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور دیانت کے ساتھ کام کرتے رہیں، سائلین کی مدد اور ان سے تعاون ترجیحی بنیاد پر کرتے رہیں۔
کلیم امام نے بعداذاں سی پی او کے اسٹاف سے بھی خطاب کیااور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔