ایران میں کوروناوائرس سے مزید 12 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں مزید 523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کا ایک کیس دلی اور ایک تلنگانہ میں سامنے آیا، جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔
چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے 87 ہزار 694 افراد بیمار ہوئے۔ ان میں سے 42 ہزار 689 افراد صحت مند ہوگئے۔ کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 995 ہے۔
کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں چین سرفہرست ہے جہاں اب تک 2 ہزار 870 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 828 ہو گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد21 ہے جبکہ 3 ہزار 736 افراد بیمار ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے اب تک 100 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2 افراد جان سے جا چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 29 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 128 ہے۔
جاپان میں 252 اور جرمنی میں 117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں جاپان، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں کورونا کا ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔