• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور مغربی سسٹم کے باعث بادل برس سکتے ہیں۔

تازہ ترین