کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ایران سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کے مطابق سندھ میں اب تک 65مشتبہ مریضوں کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔جن میں سے 63افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ اب تک صرف 2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 22 سالہ نوجوان اور 65 سالہ شخص قرنطینہ میں ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ ایران سے آنے والے مسافروں سے رابطے میں ہے ، ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم وقتاً فوقتاً ایران سے آنے والے زائرین کی خیریت دریافت کرتی ہے۔