• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کے مریض کن مشروبات کا استعمال کر سکتے ہیں ؟

شوگر کے مریضوں کو پانی کے علاوہ ایسے پھلوں کے رس کا بھی استعمال کرنا چاہئے جو شوگر لیول بڑھائے بغیر صحت بخش ثابت ہوں نا کہ نقصان دہ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق شوگر کے مریض اپنی غذا کو مناسب اور مثبت رکھ کر ہی اس بیماری سے جان چھڑا سکتے ہیں، ہم کیا کھا پی رہے ہیں اس کا براہراست اثر ہماری صحت پر آتا ہے، سادہ پانی، پھلوں، سبزیوں کے جوس اور سوپ ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کا استعمال روزانہ کرنا چاہیے، مگر شوگر کے مریض ہر پھل یا سبزی کا استعمال نہیں کر سکتے۔

ماہرین کے مطابق ذیابطیس میں پانی کے علاوہ جو مشروبات استعمال کیے جا سکتے ہیں ان میں ہرے پتے والی سبزیوں کے جوس، کافی ، بغیر چینی اور بالائیکے دودھ اور سٹرس فروٹ یعنی وٹامن سی رکھنے والے پھل شامل ہیں۔

سبزیوں کا رس کیسے استعمال کیا جائے؟

سبزیاں غذائیت وٹامنز اور منرلز سے بھر پو ہوتی ہیں، خصوصاً ہری سبزیاں، اگر شوگر کنٹرول کرنے کے خواہشمند ہیں اور پانی کے علاوہ کچھ پینے کی طلب ہو رہی ہو تو پالک، گاجر اور کھیرے کے جوس کا استعمال کر سکتے ہیں، اس سے شوگر لیول متوازن ہونے سمیت مجموعی طور پر صحت پر مثبت اثر آئے گا۔

پھلوں میں سیب ، چیریز، مالٹا، آڑو، ناشپاتی ، آلو بخارہ اور اسٹرابیری کے جوس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

کافی کا استعمال

شوگر کے مریض کافی کا استعمال کر سکتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کافی کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کرتا ہے، شوگر کے مریض کافی کا استعمال بغیر کریم اور چینی کے کر سکتے ہیں۔

شوگر کے مریض کافی کا استعمال کر سکتے ہیں


سبز چائے

سبز چائے ہر طرح سے فائدہ مند ہے ، اس کی مجموعی صحت پر بے شمار فوائد ہیں ، شوگر کے مریض دن میں ایک سے دو کپ سبز چائے لے سکتے ہیں ، سبز چائے شوگر لیول سمیت کولیسٹرول کو بھی متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

ذیابطیس میں دودھ کا استعمال

انسانی صحت میں ڈیری پروڈکٹس کا بھی بہت اہم کردار ہے ، ما ہرین کے مطابق ذیابطیس کے مریض بھی دودھ کا ستعمال کر سکتے ہیں مگر انہیں تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہے، اس کے لئے دودھ سے اضافی چکناہٹ نکال لیں، دودھ قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے اس میں مزید چینی شامل نہ کریں۔

تازہ ترین