• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل اسٹین کے ساتھ بولنگ کرانااعزاز کی بات ہے، رومان رئیس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ڈیل اسٹین کے ساتھ بولنگ کرانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ڈگ آوٹ میں اسٹین جیسے لیجنڈ کی موجودگی سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور ان کی ٹپس سے بولنگ میں بہتری بھی آرہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں رومان رئیس نے کہا کہ ڈیل اسٹین کے ساتھ بالنگ کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسٹین جیسے لیجنڈ کے ساتھ بولنگ کرانے کا موقع مل رہا ہے ۔

اٹھائیس سالہ فاسٹ بولر نے کہا یہی پاکستان سپر لیگ کی شان ہے اور مزہ یہی ہے کہ اس میں و لیجنڈر پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے، رومان رئیس نے کہا کہ وہ شروع ہی سے ڈیل اسٹین کو فالو کرتے آرہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں جو موقع ملا ہے اس سے وہ پورا فائدہ اٹھائیں اور جیتنا سیکھ سکتے ہیں ، سیکھیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیل اسٹین پی ایس ایل میں ہوں اور ان سے ٹپس نہ لیں تو یہ نا انصافی ہوگی۔

جب رومان سے پوچھا کہ انہوں نے ڈیل اسٹین سے کیا ٹپس حاصل کیں تو نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ انہوں نے جنوبی افریقی فاسٹ بالر لائن اور لینتھ اور سوئنگ کرنے کے حوالے سے پوچھا اور انہوں نے بتایا کہ کلائی کی پوزیشن کیا ہونی چاہئے، بطور بولر ٹارگیٹ کیا ہونا چاہئے۔

رومان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیل اسٹین کے مشورے پر عمل کیا اور محسوس ہوا کہ ان کی سوئنگ میں بہتری آئی ہے۔

رومان رئیس کے مطابق ڈیل اسٹین نے بتایا کہ ان سوئنگ کے لیے ٹارگیٹ آف اسٹمپ کے ٹاپ کو رکھنا چاہئے تاکہ گیند جب فنش ہو تو وہ مڈل اور آف کے اندر ہی فنش ہو ۔

پاکستان کی جانب سے نو ایک روز ہ میچز اور آٹھ ٹی ٹوینٹی کھیلنے والے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ اسٹین کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کررہے ہیں۔

فٹنس مسائل کی وجہ سے تقریبا ایک سال ایکشن سے باہر رہنے والے رومان رئیس نے کہا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں لیکن انہیں ابھی اور محنت کرنا ہے، خاص طور پر فٹنس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور نئے بال پر کنٹرول کو بھی بہتر کرنا ہے۔

اپنی سیلبریشن کے حوالے سے رومان نے کہا کہ وہ کبھی بھی وکٹ حاسل کرکے جارح مزاجی کا مظاہرہ نہیں کرتے ، ا ن کے "کول اینڈ کام " اسٹائل کو لوگوں نے پسند کیا ہے اور وہ اس ہی انداز سے اپنی وکٹ سیلبریٹ کرتے ہیں۔

تازہ ترین