چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ حکومت کو بلیک میل کرکے19ویں ترمیم کرائی گئی، وقت آنے پر سیاسی جماعتوں کو اس ترمیم پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بہت بڑامغالطہ ہےکہ منتخب لوگوں کی نسبت وفاقی بیوروکریسی زیادہ سمجھدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بیوروکریٹس صرف قرضوں کی ادائیگی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا چاہتے۔
چیرمین پی پی نے کہا کہ ہماری قومی شناخت کیا ہو، اس کا تعین وفاقی حکومت یا ریاست نہیں کرسکتی، قومی شناخت گوادر سےاسکردو تک کی ثقافتوں، زبانوں اور رہن سہن سے بنتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میری قومی پہچان قائداعظم کے افکار ہیں۔