برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف سے عالمی معیشت پر مرتب اثرات پر تحفطات کا اظہار بھی کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے جنوب مشرقی ایشیا پر امریکی ٹیرف کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔