• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین نفرت کرنیوالوں کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں، بلاول

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 
پاکستانی خواتین نفرت کرنیوالوں کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نفرت کرنیوالوں کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں،پدرانہ نظام میں دراڑیں پڑ چکیں،چیئرمین پی پی،مرضی مسلط کرنیوالے انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں، پاکستان کی خواتین اب پدری بالادستی اور عورتوں سے نفرت کرنے والوں کی دھونس دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے روشنی کا مینار ہے، جنہوں نے ان کے لئے راستے منور کئے تاکہ ان کی محنت اور جان پر فقط ان کا اختیار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی اور اگر وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہوگی۔ اتوار (کل) کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین-مخالف اور صنفی امتیاز پر مبنی پدرانہ نظام کی حامی جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور اس میں مزید اضافے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔

تازہ ترین