• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن پر تنقید

جہانگیر ترین کی بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن پر تنقید


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہدف تنقید بنالیا۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں قائد اعظم پولو کپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت تونہیں گراسکتے، ہمیں ڈر ہے وہ خود ہی نہ گر جائیں۔

جے یو آئی (ف) کے قائد کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن خود نہیں جانتے کس کی بات کر رہے ہیں، ان کاجو دل کرتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ یکم جولائی کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا، عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے اور لوگ خوش ہیں، پاکستان کا نیشنل امیج بہتر طور پر ابھر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے عورت مارچز کے حوالے سے کہا کہ خواتین اپنے مطالبات لے کر نکلی ہیں، یہ اچھی بات ہے۔

تازہ ترین