• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کیساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہونگے،فواد چوہدری

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن میں زیر علاج نواز شریف کی وطن واپسی کے ساتھ ان کے بھائی اور مسلم لیگ (ن)ٰ کے صدر شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آرہے، نواز شریف کے معاملے پر شہباز شریف نے گارنٹی دی اور وہ خود لندن میں بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو شہباز شریف کی نااہلی کی کارروائی کے لیے خط لکھ چکا ہوں۔
تازہ ترین