• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کا بیٹے کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے احد کی چھٹی سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کیا اور کامیابیوں کا کریڈٹ احد کو دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے احد کے ہمراہ کانسرٹ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں احد اسٹیج کے قریب کھڑے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم پرفارم کررہے ہیں۔

عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں کی دعاؤں نے یہاں تک پہنچایا، اور اس کی دعاؤں نے یہاں سے گرنے نہیں دیا۔‘


عاطف اسلم نے بیٹے کو اپنا راک اسٹار قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے بے شمار دعائیہ پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار عاطف اسلم اور سارہ کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے احد کی پیدائش ہوئی تھی۔

پہلے بیٹے ’احد عاطف اسلم‘ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر عاطف اسلم کی جانب سے پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

عاطف اسلم نے گزشتہ سال دسمبر میں گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خبر شیئر کی تھی جس میں یہ بات واضح نہیں کی تھی کہ نئے آنے والا مہمان بیٹا ہے یا بیٹی۔‘

تازہ ترین