عراق میں ایران نواز ملیشیا نے امریکی اڈوں پر کیے گئے ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔
ایران کی جانب سے دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔
اردن میں امریکی سفارت خانہ بند کر دیا گیا، پینٹاگون نے جنگ میں ہلاک 6 میں سے 4 امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کردی، فوجی اتوار کو کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، کویت میں 11 سال کی لڑکی میزائل کا ملبا گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔
عراق کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے اور ہوٹل پر ڈرون حملے کیے گئے، بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے تین بیلسٹک میزائل حملوں اور 121 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، 8 ڈرون متحدہ عرب امارات کی حدود میں گرے۔
قطری وزارتِ دفاع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داخل ہونے والے 10 ڈرون اور دو کروز میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے۔